تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ڈیوٹی سےغیرحاضری اورغفلت پرٹریفک پولیس کے دو ملازمین برخاست

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈیوٹی سے غیر حاضری اور غفلت کامظاہرہ کرنے پر ٹریفک پولیس کے دو ملازمین ملازمت سے برخاست‘متعدد کو جرمانہ اور دیگر سزائیں سنائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک گوجرانوالہ میڈم نسیم چوہدری نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر دو ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیاہے جبکہ غفلت اورلا پرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں پر متعدد ملازمین کو جرمانہ اور دیگر مختلف سزائیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے معاملے میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں  بہاول پور: فیکٹری مالکان اور پولیس تشدد کے باعث الیکٹریشن کی ہلاکت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker