تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ: دو گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ سیل) گوجرانوالہ میں مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق، جبکہ نو زخمی ہوگئے۔ گوجرانولہ کے نواحی علاقے ماڑی پندرہ میں مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں دو طالبعلم عدیل ظفر اور ایاز حیدر جاں بحق، جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق طالبعلموں کی لاشوں کو تحصیل اسپتال نوشہرہ ورکاں جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں زیرعلاج مزید ایک زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker