تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ: اُجرت مانگنے پر فیکٹری مالک نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیے

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ سیل) گوجرانوالہ میں مزدوری کے پیسے مانگنے پر مالک نے محنت کش پر کتے چھوڑ دیے، مزدور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمن آباد کے علاقہ تاج چوک میں واقعہ پنکھوں کی فیکٹری میں عرفان دو سال سے مزدوری کر رہا تھا۔ عرفان نے آج مالک ابرار سے 17 سوروپے مزدوری مانگی تو مالک ابرار طیش میں آ گیا جس نے محنت کش عرفان پر کتے چھوڑ دیے جس سے عرفان شدید زخمی ہو گیا۔ اہل علاقه اور فیکٹری مزدوروں نے عرفان کو فیکٹری مالک سے چھڑا کر اسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف پولیس کی جانب سے تاحال فیکٹری مالک کیخلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں  مولانا فضل الرحمٰن ایک نظر میں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker