شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سیکرٹری یونین کونسل نے جعل سازی کرکے اپنے ہی والد کی راضی ہتھیالی

سیکرٹری یونین کونسل نے جعل سازی کرکے اپنے ہی والد کی راضی ہتھیالی

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سیکرٹری یونین کونسل نے جعل سازی کرکے اپنے ہی والد کی راضی ہتھیا لی‘دو سوتیلی بہنوں کو حق وراثت سے محروم کرنے کی کوشش‘حکام نوٹس لیں‘تفصیلات کے مطابق تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ موضع مان کے رہائشی زمیندار محمد صادق کی گاؤں میں زرعی اراضی اور حویلی وغیرہ موجود ہے صادق کے بیٹے لیاقت اور خالد اپنے والد کو مجبور کررہے تھے کہ تما م جائیداد ان کے نام منتقل کر دی جائے جبکہ محمد صادق اپنی بیٹیوں کو بھی حصہ دینا چاہتا تھا والد کے انکار پر خالد اور لیاقت نے مبینہ طور پر سہولت سنٹر کے عملہ سے مل کر اراضی اپنے نام منتقل کروا لی جب محنت کش محمد صادق سہولت سنٹر فرد لینے گیا تو عملہ نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا اس کے بعد صادق کو معلوم ہوا کہ لیاقت وغیرہ نے جعل سازی کرکے جھوٹا اشٹام بنوا کر اراضی اپنے نام منتقل کر لی ہے تو اس نے انٹی کرپشن میں درخواست دیدی‘مگر بعد میں بیٹوں کے منت سماجت اور یقین دلانے پر اراضی واپس کر دینگے درخواست واپس لے لی‘مگر بعد میں لیاقت اور خالد نے بدنیتی سے کام لیتے ہوئے تمام جائیداد پر قبضہ کرنے کا پروگرام بنا لیا جس پر محمد صادق نے ڈی سی او گوجرانوالہ کو درخواست دیدی ہے محنت کش محمد صادق نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف ڈی سی او اور دیگر حکام سے درخواست کی ہے کہ معاملہ کی سخت نوٹس لیتے ہوئے جعل سازوں کیخلاف فوری کاروائی کریں

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:16 سالہ لڑکی کو تیل چھڑک کرجلا دیا گیا