تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ: یتیم بہنوں پرسرعام تشدد، وزیراعلیٰ کا نوٹس

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)  دو یتیم لڑکیوں کو سر بازار بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے والے اصل ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے۔ میڈیا کی خبر پرداد رسی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب لڑکیوں کے گھر پہنچ گئے۔ بلوچ محلہ گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعے نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ مبینہ طور پر سبحان،ساجد، زاہد اور دیگر ملزمان نے پہلے تو یتیم بہنوں ربیکا اور اقصیٰ کو کیا تنگ اور پھر جب اس کی شکایت پہنچائی گئی پولیس کو تو ملزمان نے طیش میں آکر وہ کیا جس کا کسی انسانی معاشرے میں تصور نہیں۔ ملزمان نے حواء کی بیٹیوں کو گھر سے نکال کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر بازار رسوا کیا اور فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر مقدمہ درج ہوا اور تین ملزم دھر لئے گئے لیکن اصل ملزم اب تک قانون کی گرفت سے دور ہیں۔  وزیراعلی شہباز شریف آئی جی پنجاب کے ساتھ پہنچے باپ کی شفقت سے محروم لڑکیوں کے گھر۔ اْنہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:علما لوگوں کی اصلاح کریں۔ افضال احمد ڈی پی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker