تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:16 سالہ لڑکی کو تیل چھڑک کرجلا دیا گیا

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ ميں سولہ سالہ لڑکی کو تیل چھڑک کرجلا دیا گیا ہے۔ سترفیصد سے زائد جھلس جانے والی بنش کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا ہےپاکستان ميں حوا کي بيٹي کے ساتھ پيش آنا والا يہ پہلا واقعہ نہيں ۔ ہرروز ايسے واقعات جنم ليتے ہيں ۔ جب حوا کي بيٹي اپنوں کے ظلم وستم شکارہوتي ہے۔ گوجرانوالہ کےعلاقےگرونانک پورہ کی سولہ سالہ بينش کےرشتےکوليکرتنازعہ اس قدرشدت اختيارکرگيا ۔ کہ بھائي بہن کا دشمن بن گيا ۔ اورمبينہ طورپرتيل چھڑک اپني جواں سال بہن کو آگ لگادي ۔بينش کي چيخ وپکارسن کراہل محلہ نے اس کوسول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کيا ۔ جہاں سے اس کو لاہورکےاسپتال منتقل کرديا گيا ۔ لڑکي کےچچا کا کہنا ہے کہ بينش کو کسي نے آگ نہيں لگائي ۔۔بينش يہ خود آگ لگائي يا کسي اپنے نے اسے جلايا ۔ يہ بات تو پتہ چل ہي جائے گي ۔ ليکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بينش کا چہرہ اور جسم سترفيصد جھلس گيا ۔ جس کے باعث اسکي زندگي کو خطرہ لاحق ہے ۔۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ: دو گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker