تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ڈاکٹرز نے مسیحائی کے مقدس پیشہ کوبدنام کردیاہے

گوجرانولہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مسیحائی کے مقدس پیشہ کو بدنام کر دیا ہے ‘پنجاب حکومت عوام کو شعبہ صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام اور ڈاکٹرز مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے ‘سول ہسپتال کے اکثر ڈاکٹرز سرکاری اوقات کار میں پرائیویٹ پریکٹس کرتے ہیں اور جو ہسپتال آتے ہیں وہ مریضوں کو چیک کرنیکی بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں اور مریضوں کو لاہور لیجانے کا مشورہ فی سبیل اﷲ دیکر فارغ ہو جاتے ہیں ‘‘ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری شوکت منیر نے سول ہسپتال انتظامیہ اور پنجاب حکومت کیخلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی جنرل سیکرٹری رانا ارشد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے سول ہسپتال کے ڈاکٹرز عملے اور انتظامیہ کا قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائیگا۔ آل پاکستان مسلم لیگ عام شہری کو صحت کی سہولیات دلوا کر دم لیگی ۔ خادم اعلی کا علاج لندن میں ہوتا ہے ۔ عوام کہاں جائیں؟اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری شوکت منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگرچہ میں APML کا ادنی کارکن اور بے لوث ورکر ہوں لیکن اپنے غریب عوام ‘ساتھیوں ‘کارکنوں کی آواز ہر فورم تک پہنچاؤں گا‘ ان کے مسائل حل بھی کرواؤں گا‘ کیونکہ میرے لوگوں نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے خرید لیا ہے اور میں بھی ان کی اجرت لوٹانے کیلئے خوب مزدوری کرونگا کیونکہ مزدور کا کام ہی ہمیشہ اپنے مالکوں یعنی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دل لگا کر محنت کرنا ہوتا ہے ۔ ریلی کا آغاز پونڈنوالہ چوک سے ہوا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی۔شرکاء ریلی نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کیخلاف بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کے سینکڑوں شرکاء نے اس موقع پر نعرے بازی بھی کی ۔ بعدازاں شرکاء ریلی ایم ایس سول ہسپتال سے مذاکرات کے بعد پرامن طور پر منتشر ہو گئے

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:وزیراعلیٰ پنجاب کے پیکج کے تحت گریڈ 17 میں ترقی پانے والے اساتذہ کو عوامی و سماجی حلقوں ،سٹاف کی مبارکباد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker