تازہ ترینعلاقائی

ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنیوالے حکمرانوں کوعوام باہرپھینکیں گے ،میاں مظہر جاوید

گوجرانوالہ(پ ر) ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنیوالے حکمرانوں کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار سے نکال باہر پھینکیں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جس طرح اپنے پہلے ادوار میں ترقی کے میگا پراجیکٹس مکمل کیے تھے مستقبل میں بھی اسی پر عمل پیرا ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) و سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے عوام روٹی کو ترس گئے ہیں اور ملک کو بھکاری بنا دیا گیا ہے ۔ حکمرانوں کی لوٹ مار کا بدلہ عوام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لینگے اور مسلم لیگ ن کو کامیاب کر کے وطن عزیز کا مستقبل محفوظ بنائینگے ۔میاں مظہر جاوید نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی مدبرانہ اور شہباز شریف کی جرات مندانہ قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت سے فتح حاصل کریگی ‘ملکی استحکام اور ترقی کیلئے مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے ملک کو بدامنی ‘بیروزگاری اور کرپشن ‘جہالت کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔ مسلم لیگ(ن) برسراقتدار آ کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی ۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:راشد لطیف میڈیکل کالج میں دوسری سالانہ نیشنل میڈیکل کانفرنس کا اہتمام،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker