تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ڈاکٹرمحمداعجازگکھڑوی کی حامد میراورمقامی صحافی کےقتل کی مذمت

گوجرانوالہ(نامہ نگار)قومی امن کمیٹی کے مرکزی رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر محمد اعجاز گکھڑوی نے سینئر اینکر پرسن حامد میر کے قتل کی سازش ‘اور مقامی صحافی سعدی بٹ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے نام پر عوام کو یرغمال بنا کر حکمرانوں نے مٹھی بھر دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔ پاکستان میں بسنے والے ہر مکتبہ فکر کے لوگ امن و بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں ۔ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستانی قوم کو آپس میں نہیں لڑا سکتے ۔ قوم ایسے حکمرانوں کو برداشت کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ اپنے رہائش گاہ پر سماجی ‘سیاسی ‘مذہبی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سائیں محمد اقبال ‘محمد اقبال جوئیہ ‘حاجی شبیر احمد بھٹی ‘سہیل اصغر(سرگودھا)‘سائیں محمد اکرم ‘عارف شہباز ‘محمد ساجد مغل ‘فیصل مغل ‘زین العابدین ‘نوید احمد ‘محمد عرفان ‘شبیر احمد ‘نبیل احمد ‘محمد جاوید‘حافظ عثمان ‘ادریس آسی ‘معظم علی مجددی ‘قاری محمد شعبان ‘چوہدری فیصل جٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر محمد اعجاز نے کہا کہ حامد میر ہمیشہ ملی ‘قومی اور اسلامی کاز میں شریک رہے ہیں ‘حکومت میڈیا کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کرے ۔انہوں نے کہا کہ حامد میر پاکستان کے ذمہ دار اور محب وطن صحافی ہیں ۔ان پر قاتلانہ حملے کرنیوالے اور سعدی بٹ کو قتل کرنیوالوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: فحا شی کے اڈے پر چھاپہ، ایک نوجوان اور 2لڑکیاں رنگ رلیاں منا تے ہو ئے گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker