تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردارادا کررہےہیں، اسسٹنٹ کمشنر

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر صدر میڈم صائمہ علی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں‘ حکومت پنجاب پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایس اے سردار ماڈل ہائی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس‘ ڈائریکٹر سٹڈی اسرار احمد‘ ذوالفقار زاہد‘ وقار عظیم‘ مس فروا تبسم‘ مس سمیرا سراج‘ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر غوث محمد غوث کے علاوہ طلباء وطالبات اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس نے کہا کہ ایس اے سردار ماڈل ہائی سکول علاقہ کی معیاری تعلیمی درسگاہ ہے اور طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ چیئرمین ادارہ اسرار احمد نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کارزلٹ امسال سوفیصدرہا یہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جارہی ہے جس سے طالبعلم مستفید ہور ہے ہیں۔ بعدازاں انہوں نے مہمانوں کی آمد کاشکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button