تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:وکلاء برادری کے گروپ 12جنوری کواپنا ووٹ ڈالیں گے

3گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما و ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 96 شیخ ممتاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تمام بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اورآئندہ انتخابات میں برسراقتدار آکر عوام کے وہ تمام مسائل بھی حل کرے گی جو ماضی میں حل نہیں ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہارشیخ ممتاز احمد ہاشمی نے اتحاد گروپ الخدمت العوام شاہین آبا د کے چیئرمین محمود اقبال کی قیادت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ ممتاز احمد ہاشمی نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ کی عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں اب نہ تو کوئی سونامی آئے گا اور نہ ہی لانگ مارچ کامیاب ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کاسلسلہ تیزی سے جاری و ساری ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پوری قوم متحد ہو کر میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر کے انہیں ایک بار پھر ملک کا وزیراعظم بنائیں گے ۔اجلاس میں ڈاکٹر ارشد مغل، مختار سعید بٹ،غلام مصطفی جرال،عارف مغل ،نوید بٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  کورونا کیسز میں کمی آنےلگی،شرح 2.60 فیصد رہ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker