تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ڈائریکٹرلیبرگوجرانوالہ ضیغم عباس مظہر کا پٹرول پمپس اورCNGاسٹیشنوں پرچھاپے

cng_400گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر لیبر گوجرانوالہ ضیغم عباس مظہر نے پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنوں پر کم اوزان وپیمائش کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اچانک چھاپے مارے اور مصنوعات کی کم فراہمی کے مرتکب ہونے والے 6 پٹرول پمپوں کے 22 چالان کئے۔ ڈائریکٹر لیبر گوجرانوالہ نے واضح کیاہے کہ صارفین کو صحیح مقدار میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈی سی او گوجرانوالہ کی ہدایت کے مطابق اس حوالے سے ایک سپیشل محکمانہ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں تمام پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنوں کا معائنہ کرے گی اور درست اوزان وپیمائش کی تصدیق کرے گی۔ ڈائریکٹر لیبر نے تمام افسران واہلکاران کوا س حوالے سے اپنے اپنے علاقے میں متحرک اور فعال رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صارفین کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جاسکے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ کے پی کے نے مردان ٹول پلازہ ختم کرنیکا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker