تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:علیناشاپنگ مال کےمالک اور مسلح ملازمین کی ٹیکسیشن برانچ کےعملےپرتشدد

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) علینا شاپنگ مال کے مالک اور مسلح ملازمین کی ٹیکسیشن برانچ کے عملے پر تشدد‘ اسلحہ کے بٹ مار کر زخمی کردیا‘ متاثرہ ملازمین نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ دھلے میں درخواست دائر کردی۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او گوجرانوالہ کی ہدایت پر ٹیکسیشن برانچ کے اہلکار منیر‘ اشرف وغیرہ شہر میں لگے غیر قانونی بینرز اور ہورڈنگز اتار رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے علینا شاپنگ مال کے باہر لگے بینر اتارنے کی کوشش کی تو علینا شاپنگ مال کے مالک اورنگزیب بٹ مسلح ملازمین کے ہمراہ انہیں بینرز اتارنے سے روکا اور بات نہ ماننے پر سرکاری اہلکاروں کو تشدد اور گالم گلوچ شروع کردی اور اسلحہ کے بٹ مار کر انہیں زخمی بھی کردیا۔ متاثرہ ملازمین کی طرف سے تھانہ دھلے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی گئی ہے لیکن تین روز گزرنے کے باوجود با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے درجہ چہارم کے ملازمین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اگر ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو وہ شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالا : تین روز سے لاپتہ طالبعلم کی نعش درخت سے لٹکتی ہوئی مل گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker