تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر راہگیروں کو لوٹنے والے 3 ڈاکو گرفتار کرلئے

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر راہگیروں کو لوٹنے والے 3 ڈاکو گرفتار کر لئے ‘ اسلحہ برآمد ‘ مقدمہ درج ‘ مدوخلیل قبرستان کے قریب ناکہ لگا کر تین ڈاکو مدثر عرف شکیل ‘احمد منیر سکنہ پپناکھہ اور رضوان عرف جانی راہگیروں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے میں مصروف تھے کہ ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ محمد وسیم ڈار کی قیادت میں ایس ایچ او لدھیوالہ ملک سمیع نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا ‘ اور ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ‘ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کااعلیٰ کارکردگی پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!