تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:دوگروپوں کی فائرنگ سے راہگیرگولیوں کی زد میں آ کرجاںبحق

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے راہگیر گولیوں کی زد میں آ کر جاں بحق ‘بتایا گیا ہے کہ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ گلستان کالونی کا رہائشی اٹھارہ سالہ وحید اور قبرستان میں قبروں پر مٹی ڈال کر مزدوری کرتا تھا اور اپنے گھر کا نظام چلاتا تھا۔ گذشتہ روز بڑے قبرستان میں ملزمان چاند وغیرہ سے معمولی تلخ کلامی ہو گئی ۔جس کی پاداش پر ملزمان چاند ‘شہزاد اپنے گھر چلے گئے اور مسلح ہو کر وحید کے گھر پر دھاوا بول دیا اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ گولیوں کی زد میں آ کر راہگیر عمر ولد اصغر شدید زخمی ہو گیا۔اہل علاقہ نے فوری طور پر اسے سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔معلوم ہوا ہے کہ مقتول کی والدہ ‘والد چند سال قبل انتقال کر گئے تھے ۔اب اپنے چار بہن بھائیوں کا واحد سہارا تھا۔ جو کہ گھر کا واحد کفیل تھا ۔ملزمان جائے وقوعہ کے بعد فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کرپٹ پاکستانی میڈیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker