تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:خاتون سمیت دو افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) خاتون سمیت دو افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیا جبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے تین شرابی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کے رہائشی منور حسین کی بیوی(س) کو ملزمان کنیز اور عباس نے اغواء کر لیا ۔ جبکہ سٹی پولیس نے دوران گشت گاڑی نمبری LEB/6760 میں سوار ملزمان محسن سکنہ سوہاوہ ‘خضر خان سکنہ حبیب پورہ اور محمد یاسین سکنہ نئی آبادی آدمکے کو شراب کے نشہ میں دھت غل غپاڑہ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں بمبانوالہ پولیس نے اشتہاری مجرم شرافت علی سکنہ گجرات ‘صدر پولیس نے عرفان علی سکنہ لاہور ‘موترہ پولیس نے ذیشان عرف شانی سکنہ گوئیسکی ‘محمد عرفان سکنہ سیالکوٹ اور سٹی پولیس نے محمد حنیف سکنہ طارق آباد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:مسئلہ کشمیر ہی پاکستان بھارت کشیدگی کی بنیادی جڑ ہے، علی بہاد قاضی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker