تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:سراغ رساں کتے رسہ گیرکے گھرپہنچ گئے

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سراغ رساں کتے رسہ گیر کے گھرپہنچ گئے رسہ گیر نے غریب کاشتکار کو ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ماچھیکے گورائیہ مصطفے نمبردار کے ڈیرے سے دو عدد بھینسیں اور ایک بھینس کا بچہ چوری ہوا جس کی تلاش کیلئے سراغ رساں کتے منگوائے گئے ۔ سراغ رساں کتے اجمل گورائیہ کے گھر میں جا کر بیٹھ گئے اسی پاداش پر اجمل گورائیہ کے بیٹے خرم نے نمبردار کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور اہل خانہ کو زبردست ہراساں کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اجمل گورائیہ کیخلاف مختلف تھانوں میں بھینسیں اور ٹریکٹر چوری کے مقدمات درج ہیں ۔ متاثرہ خاندان نے آر پی او ‘سی پی او سے ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker