تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:لڑکیوں کوچھیڑنےسے منع کرنے پراندھا دھندفائرنگ، لاکوں کا سامان تباہ

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)لڑکیوں کوچھیڑنے سے منع کرنے کی رنجش میں پانچ ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے اندھا دھندفائرنگ کرکے گھریلوسامان فروخت کرنے والے شوروم کالاکھوں روپے کاسامان تباہ کردیا تفصیل کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ ایمن آبادی دروازہ جی ٹی روڈپرواقع شوروم پررات گئے اندھا دھندفائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجہ میں شوروم میں پڑی فریج ،واٹرڈسپنراوردیگرسامان کوشدیدنقصان پہنچاتباہ ہونے والے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے شوروم مالک طارق چوہان نے پولیس کودےئے گئے بیان میں کہا ہے کہ دوروزقبل گلہ غلام محمدٹھیکیدارکے رہائشی منیب عرف موبی،سجاول ولدلیاقت ،علی شان وغیرہ نے کالج کی طالبہ کوسرراہ روک کرتنگ کرنا شروع کردیا مذکورہ نوجوانوں کومنع کیاتوانہوں نے چھریوں کے وارکرکے شوروم ڈرائیورکوزخمی کردیا بعدازاں گزشتہ شب کلاشنکوف کے برسٹ مارکرشوروم میں پڑے سامان کوتباہ کردیا تھانہ سبزی منڈی پولیس نے شوروم مالک طارق چوہان کی درخواست پرکارروائی شروع کردی ہے

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد کا ریڈ زون میدان جنگ،جھڑپ میں کرنل امان اللہ زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker