تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:سگےبھائی نےاپنے ہی بھائی کی اراضی دھوکہ دہی سےاپنےنام کروالی

7گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ظلم ‘ناانصافی کی انتہا‘سگے بھائی نے اپنے ہی بھائی کی لاکھوں روپے کی اراضی دھوکہ دہی سے اپنے نام کروا لی ۔ واقعہ کا پتہ چلنے پر الٹا اپنے بھائی کو خطرناک دھمکیوں سے ہراساں کرنے لگا۔ واقعات کے مطابق محلہ عثمان کالونی سیالکوٹ بائی پاس گوجرانوالہ کا رہائشی محمد شبیر جو کہ بیرون ملک مقیم ہے ۔ ایک عدد قطعہ اراضی رقبہ ساڑھے تیرہ مرلہ خرید کر رکھی تھی ۔ ملکیت رجسٹری بحق محمد شبیر حسین کروانے کیلئے اپنے بھائی محمد شفیق کو رقم وغیرہ ارسال کی ۔ مگر اس نے مذکورہ اراضی کو اپنے بھائی کے نام کروانے کی بجائے ملی بھگت سے آدھا رقبہ اپنے نام رجسٹری کروا لیا ہے ۔ اس واقعہ کا پتہ چلنے پر جب محمد شبیر نے اپنے بھائی شفیق سے وضاحت پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ میں نے یہ سب صرف ٹیکس بچانے کیلئے کیا ہے ‘الٹا مجھے دھمکیوں سے اب حراساں بھی کرنے لگا ہے ۔ جس پر محمد شبیر نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گل نسرین صاحبہ سول جج گوجرانوالہ کی عدالت سے سٹے آرڈر (حکم امتناعی)بھی حاصل کر لیا ہے ۔ اس واقعہ پر سول لائن تھانہ میں بھی درخواست دی گئی مگر سائل کو انصاف دلانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ الٹا سائل کو مختلف خطرناک نتائج کی دھمکیوں سے بھی حراساں کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پیٹرول کی قیمتیں برقرار ،ڈیزل 4 روپےمہنگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker