تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:خاوند اغواکے بعد قتل، جبکہ خاتون کوتشدد کانشانہ بنایاگیا

گوجرانوالہ(عدنان اعظم رضا)خاتون کے خاوند کو اغوا کرکے قتل کر دیا گیا۔ خاتون کو گھر میں داخل ہوکر زبردست تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کی بجائے اس کو تماشا بنا دیا۔ انصاف کیلئے خاتون سیشن جج گوجرانوالہ کی عدالت میں پہنچ گئی۔ اور درخواست زیر دفع22/a/22/bضابط فوجداری دائر کر دی جس میں ملزمان کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ سی پی او گوجرانوالہ ایس ایچ او تھانہ صدر اور تفتیشی سب انسپکٹر علی شیر کو پارٹی بنایا گیا ہے۔خاتون الفت بی بی زقوجہ رانا اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی شادی اسماعیل سے2000ء میں ہوئی ۔یونس،شکر دین پسران رانا اللہ دتہ،بابر ولد شکر دین قوام راجپوت سیرقم کا لین دین تھا جس کا اکثر میاں بیوی ان سے تقاضہ کرتے رہتے مورخہ25-9-2012کو متذکرہ بالا ملزمان آئے اور الفت بی بی کے خاوند کورقم دینے کے بہانے ساتھ لے گئے مگر جب خاوند واپس آیا تو فکر لاحق ہوئی اور خاتون الفت نے یونس وغیرہ سے دریافت کیا خاتون کے مطابق یونس وغیرہ نے دھمکیاں دیں کہ تیرے خاوند کو ٹھکانے لگا دیا ہے اور تمہارا بھی بندوبست کر دیں گے جو اسماعیل کا تاحال کوئی پتہ نہ چلا ہے جس پر خاتون نے SHOتھانہ صدر گوجرانوالہ کو درخواست بھی دی مگر پولیس نے با اثر ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی اور نہ ہی اسماعیل کا پتہ لگایا، مجبوراً خاتون نے سیشن جج گوجرانوالہ کی عدالت میں رٹ پیش دائر کر دی ہے اور انصاف مانگا ہے اعلیٰ افسران بھی بے بس مجبور نظر آ رہے ہیں اور غنڈہ راج کا شکار عوام سر عام ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker