تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:نیم بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ ميں نیم بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی دس سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی ۔۔ اسے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔۔ سوتیلی ماں نے تشدد کا اعتراف کر لیا ہے۔سول اسپتال گوجرانوالہ میں داخل ثوبیہ پر اپنوں نے ظلم ڈھایا اور غیروں نے بھی ۔۔۔ کئی گھنٹے بعد بھی حالت سنبھل نہیں سکی  اوراسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالجبار ثوبیہ کا بیان قلمبند کرنے اسپتال پہنچے۔ سی پی او کامران یوسف کا کہنا ہے کہ رات کو ثوبیہ کے والد لشکرخان نے چائلڈ پروکیشن بیورو سے رابطہ کیا  تھا، پولیس نے لشکر خان اور اُس کے بیوی ناصرہ کو حراست میں لے لیا۔ بچی کی سوتیلی ماں ناصرہ کا کہنا ہے کہ اُس نے ثوبیہ کو کام کرنے کا کہا اور نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ سی پی او گوجرانوالہ اور دیگر پولیس افسران معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں اور مالکن کی تلاش بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  امریکہ شمالی کوریا کے معاملے میں تحمل سے کام لے،چین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker