تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:عوام لوڈ شیڈنگ سے بے حال ہیں جبکہ سیاستدان فیملی ٹورز میں مصروف ہیں

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عوام لوڈ شیڈنگ سے بے حال ہیں جبکہ سیاستدان عوامی مسائل سے بے خبرفیملی ٹورز میں مصروف ہیں ‘سابقہ حکومت نے ڈیمز کے مسئلے کو حل کرنے کی بجائے اسے سیاسی ضرورت کیلئے استعمال کیا اور اب بھی صرف دعوئے کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارشیعہ علماء کونسل ضلع گوجرانوالہ کے صدر عمران سرور باجوہ نے اپنی صدارت میں ہونیوالے ایک اجلاس میں کیا۔اجلاس میں تحصیل صدر سید محسن رضا گیلانی ‘رانا بشارت علی جواد ‘عرفان سرور باجوہ ‘سید محیل رضا عابدی ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔عمران سرور باجوہ نے کہا کہ توانائی بحران کے حل کیلئے کوئی واضح پالیسی اب تک سامنے نہیں آ سکی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنا کسی کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے ‘چھوٹے ڈیمز کی تعمیر فوری طور پر شروع کر دی جائے تو نہ صرف توانائی بحران بلکہ زرعی بحران پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے ۔سید محسن رضا گیلانی نے کہا کہ سورج کی تپش اور بجلی کی بندش دونوں سمجھوتہ کر کے شہریوں کو بے حال کئے ہوئے ہے ‘شدید گرمی میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ نے بچوں ‘بوڑھوں اور عورتوں کا جینا دوبھر کر کے رکھ دیا ہے ‘گھروں سے بچوں کے رونے کی آوازیں ‘خواتین کی بددعائیں ا ور بوڑھوں کی آہیں مسلسل بڑھ رہی ہیں مگر دوسری طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی شدت میں بھی اسی طرح سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button