تازہ ترینعلاقائی

گجرانوالہ: اسٹیڈیم میں 2 دہشتگرد داخل، 1 پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

گجرانوالہ(مانیٹرنگ سیل) میں دہشتگردی کی بڑی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔ شہر کے منی اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں میں سے ایک پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ ایک موقع ملتے ہی بھاگ کھڑا ہوا۔ گجرانوالہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔ گجرانوالہ کے منی اسٹیڈیم میں دو دہشتگردوں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور پستول برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے سی ٹی ڈی اور بی ڈی ایس بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:دو دن قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش بر آمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker