تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ: نادرا عملے کی بے حسی بزرگ خاتون کی جان لے گئی

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ سیل)میں نادرا آفس میں رش اور دھکم پیل نے معمر خاتون کی جان لے لی۔ خاتون کے جاں بحق ہونے پر مشتعل شہریوں اور عملے میں ہاتھا پائی ہوئی۔ چیئرمین نادرا نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ گوجرانوالہ میں معمر خاتون کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ حاصل کرنے گئی لیکن اسے موت مل گئی۔ رسولاں بی بی طویل قطار میں کھڑی نہیں ہو پا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس نے گارڈ سے اندر جانے کی اجازت چاہی لیکن اس سے رشوت طلب کی گئی۔ انکار پر گارڈ نے اسے دھکا دے دیا۔ ایک نوجوان نے مداخلت کی تو گارڈ اور عملے نے مبینہ طور پر اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دھکم پیل کے دوران خاتون دم توڑ گئی۔ واقعے پر شہری مشتعل ہوگئے۔ تلخ کلامی کے بعد شہریوں اور نادرا عملے میں تصادم ہوگیا۔ واقعے کے کافی دیر بعد پولیس پہنچی اور لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔ جاں بحق خاتون کے ورثا اور شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نادرا عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چیئرمین نادرا نے واقعے کا نوٹس لے لیا جبکہ زونل انچارج نے گارڈ سمیت دو ملازمین کو معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker