تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:بم دھماکےبھائی کوبھائی سےلڑانےکی سازش ہے،ڈاکٹرمحمداعجازگکھڑوی

گوجرانوالہ(پ ر)قومی امن کمیٹی کے مرکزی رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر محمد اعجاز گکھڑوی نے کہا ہے کہ بم دھماکے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ہے ‘ملک میں بم دھماکے اور لاشیں گرانے کے پیچھے دشمن ملوث ہیں ‘لہذا اہل سنت اور اہل تشیع اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور اشتعال سے گریز کر کے دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنا دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف طبقہ فکر کے سرکردہ شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سائیں محمد اقبال ‘محمد اقبال جوئیہ ‘حاجی شبیر احمد بھٹی ‘سہیل اصغر(سرگودھا)‘سائیں محمد اکرم ‘عارف شہباز ‘محمد ساجد مغل ‘فیصل مغل ‘زین العابدین ‘نوید احمد ‘محمد عرفان ‘شبیر احمد ‘نبیل احمد ‘محمد جاوید‘حافظ عثمان ‘ادریس آسی ‘معظم علی مجددی ‘قاری محمد شعبان و دیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر محمد اعجاز نے مزید کہا کہ کراچی ‘راولپنڈی اور کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع درد ناک واقعہ ہے اور ہر مسلمان اس سانحہ پر افسردہ ہے ۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کیلئے مسلسل اس قسم کی سازشیں کر رہی ہیں جن کا مقصد ملک میں انتشار پیدا کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  جلتا کراچی اور حکومتی نا اہلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker