تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:شالیمارٹاؤن سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والا نجی ہسپتال طبی سہولتوں سےمحروم ہوگیا

Gujrannwala1گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) شالیمار ٹاؤن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والا واحد نجی ہسپتال شریف کمپلیکس طبی سہولتوں سے محروم ہو کر رہ گیا ‘ڈاکٹر صرف نام کی حد تک محدود ہو گئے ناتجربہ کار نرسیں اور سٹاف راج کرنے لگا۔ تفصیل کے مطابق شالیمار ٹاؤن ہزار نفوس پر مشتمل دیہی علاقوں کیلئے واحد ہپستال بنیادی سہولتوں سے محروم ہو کر رہ گیا۔ نرسیں اور ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں نے شہریوں سے پیسے بٹورنے شروع کر دیئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر فرضی ناموں پر بورڈ آویزاں ہو کر رہ گئے ہیں اور مریضوں سے سٹاف منہ مانگی فیسیں وصول کرتے ہیں نہ بجلی ‘نہ گیس ‘شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پھول نگر:فلاحی تنظیم کے سربراہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker