تازہ ترینعلاقائی

چیف ٹریفک آفیسرگوجرانوالہ سید انتصارحسین جعفری کی موٹرسائیکل سواروں کووارننگ

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ سید انتصار حسین جعفری نے موٹر سائیکل سواروں کو وارننگ دی ہے کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سائیڈ شیشوں کا استعمال لازمی بنائیں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوامی بریفنگ کا سلسلہ بذریعہ لیکچر اور پرنٹ میڈیا جاری ہے سید انتصار حسین جعفری نے کہا ہے کہ بغیر سائیڈ شیشوں کے موٹر سائیکل چلانا جرمانہ کے علاوہ پیچھے سے نظر نہ آنے کی وجہ سے حادثات کابھی سبب بنتا ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کا بھی ضیاع ہو تا ہے انہوں نے مزید کہاکہ حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر سر کی چوٹ کی وجہ سے ہوتے ہیں اسلئے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ دو ران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں مزید برآ ں انسپکٹر سید شفیق حسن کی زیر نگرانی ایجو کیشن ونگ کی ٹیم ممبران ٹریفک وارڈنز حق نواز بھنڈر‘ سید کاظم حسین ودیگر نے ایلیٹ کالج پسرو رروڈ پر طلباء کوبذریعہ ملٹی میڈیا ٹریفک قوانین بارے لیکچر دیا او رلیکچرکے اختتام پر طلباء میں ٹریفک شعور آگاہی پمفلٹس او رٹریفک گائیڈز کے تحائف تقسیم کئے اس کے علا وہ منیرچوک میں موجود لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر عاصم حسین کیس: میڈیکل بورڈ کے سر براہ بغیر اطلاع کے بیرون ملک روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker