تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:علامہ کینڈی کی ناکامی میں ان کی ہٹ دھرمی شامل ہے، محمداقبال جوئیہ

Mگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) علامہ کینڈی کی ناکامی میں ان کی ہٹ دھرمی شامل ہے ۔ دو کروڑ کی گاڑی میں بیٹھ کر انقلاب کی باتیں کرنا ان کو زیب نہیں دیتا ان کے اپنے ورکر کی اب واپسی شروع ہو گئے ۔انہوں نے حکومت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار میڈیا ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد اقبال جوئیہ نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات سے پہلے حکومت کو گلے لگا کر ملنا ان کی کمزوری کو ظاہر کرتا تھا اور دوسری طرف علامہ صاحب تو کروڑوں کی گاڑی میں بیٹھ کر مذاکرات کیے‘کیا وہ صرف ایک گھنٹہ بھی اس عوام میں بیٹھے؟ جس میں معصوم بچے ‘عورتیں اور بوڑھے افراد تھے ان کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ ہم بے شک ان کے نظریات کے مخالف ہیں ۔ مگر انسانی ہمدردی کے تحت ان معصوم بچوں کا سوچتے ہیں ۔ جو بغیر کسی چھت کے کھلے آسمان کے نیچے پڑے ہوئے ہیں ۔ ہمیں ان کی جماعت کے ارکان پر ترس آ رہا ہے ۔ خدارا علامہ کینڈی اپنی ہٹ دھرمی چھوڑیں اور اس معاملہ کو پھر کسی وقت کیلئے چھوڑ دیں ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین دوستی ٹنل کا افتتاح کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker