تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:تھانہ سبزی منڈی کاعلاقہ منشیات فروشوں، جواء خانوں، جسم فروشی کےاڈوں کاگڑھ بن گیا

gujranwalaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ سبزی منڈی کا علاقہ منشیا ت فروشوں، جوا ء خانوں، جسم فروشی کے اڈوں اور ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کی بھرمار کے باعث جرائم کا گڑھ بن گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کا علاقہ گنجان آباد اور انڈسٹریل ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراکی اماجگاہ بن گیا ہے، وارداتیں اس قدر عام ہیں کہ کسی کی جان و مال اورعزت و آبرو محفوظ نہیں رہی، پولیس جرائم کی شرح میں کمی اور سد باب میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور تواور اب معاشرے کے شریف اور معزز افراد بھی جرائم پیشہ عناصر کی ہٹ لسٹ پر ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ یکم دسمبر2012ء کی شام ساڑھے سات بجے ہوا جبکہ شہر کی معروف درسگاہ ’’کنٹر ی کالج ‘‘ سیٹلائٹ ٹاؤن کے چیئر مین محمد سلیم آرائیں اپنی رہائش گاہ محلہ جاوید ٹاؤن عقب سوئی گیس ٹرانسٹمیشن آفس نزد شیخوپورہ روڈ پر اپنے اہل خانہ اور بھتیجے جمیل کے ہمراہ گھر پر موجود تھے کہ بیرونی دروازہ پر بیل ہوئی، دروازہ کھولنے پر تین مسلح افراد جن میں ایک سجاول عرف کوڈو ولد اللہ رکھا جو کہ سابق ڈپٹی مئیر اور موجودہ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ ریا ض مہر کا چھوٹا بھائی ہے ، زبردستی گھر کے اندر داخل ہو گئے اور تمام اہل خانہ کو مارتے پیٹتے ہوئے لوٹ مار کرنے لگے،اس دوران انہوں نے 50تولے زیورات، نقد ایک لاکھ 30ہزار روپے،3عدد گھڑیاں سٹیزن،1عدد موبائل اور قیمتی ملبوسات بھی لوٹ ئے، اپنے ہی ہمسائے میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کرنے کے بعد عادی مجرم سجاول کوڈو کو کچھ ہی دنوں بعد وزیر آباد پولیس نے ایک ساتھی عرفان کے ساتھ سرگودھا سے گرفتار کرلیا، مدعی مقدمہ محمد سلیم آرائیں چیئر کنٹری کالج کی درخواست پر مجسٹریٹ وزیر آباد نے ملزم کو 3روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر تھانہ سبزی منڈی کے حوالے کر دیا، با اثر ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی تو مدعی کی درخواست پر مجسٹریٹ نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ دے دیا مگر پولیس نے ملزم کو ہاتھ تک نہ لگایا، بلکہ تھانے میں مہمان بنا کر رکھا بلکہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد مزید کارروائی کرنے کی بجائے ملزم کو کیس خراب کرنے کیلئے تھانہ کھیالی کا ’’ مہمان‘‘ بنا دیا ، یاد رہے ملزم سجاول کوڈو عادی مجرم ہے ،302کے علاوہ متعدد چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے علاوہ کئی دوسری سنگین نوعیت کے کیسز میں بھی انتہائی مطلوب ہے ، جبکہ مدعی کے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی اکرم گل اور تفتیشی اصغر خان روایتی انداز میں نہ صرف ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں بلکہ مدعی کو ملزم کے اثر و رسوخ سے ڈرا کر پیروی کرنے سے باز رہنے کے اشارے بھی دے رہے ہیں۔اس موقع پر کنٹری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کے چیئر مین سلیم آرائیں نے روز نامہ ’’ سرپرائز نیوز‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محافظ شہر نیک نام آر پی او گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد امین وینس جو کہ اپنے بیانات میں جرائم کے خاتمے کے لئے سول سوسائٹی کے افراد کو بھی پولیس کے شانہ بشانہ ساتھ چل کر معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کا درس دیتے رہتے ہیں، ان کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالا : تین روز سے لاپتہ طالبعلم کی نعش درخت سے لٹکتی ہوئی مل گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker