تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:دکانوں پرریٹ لسٹ آویزاں کروانے کامطالبہ پرحلقہ تعلقاتی گروپ کاواک کااہتمام

2گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کروانے کا مطالبہ پر حلقہ تعلقاتی گروپ NA-95 کے ممبران نے واک کا اہتمام کیا ۔ جس میں حلقہ تعلقاتی گروپ کے ممبران نے مطالبہ کیا کہ تمام کریانہ دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹوں کو آویزاں کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔ حلقہ تعلقاتی گروپ Na-95کے ممبران کیا کہنا تھا کہ دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹوں کے آویزاں نہ ہونے کی وجہ دکا ندار اپنی مر ضی کی قیمتیں وصول کرتے ہیں جو مہنگا ئی میں اضا فہ کی بڑی وجہ ہے ۔ حلقہ تعلقاتی گروپ NA-95 نے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا کہ سپیشل مجسٹر یٹس کو اس با ت کا پا بند کیا جائے کی وہ دکا نو ں پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کر نے کو یقینی بنا یا جا ئے واک میں ارشد فاروقی ، شریفہ بی بی ، رانا اعجاز، عبیداللہ ، عقیل ناگی، رخسانہ مغل ، رقیہ ، رب نواز اور سنگت فاؤنڈیشن سے مشتاق احمد کشفی ، عنبرین کنول ، عظمیٰ خان، شہناز، سعدیہ اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button