تازہ ترینکھیل

انسان اور حیوان کا مقابلہ ، جھارا پہلوان نے ریچھ کو پچھاڑ دیا

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) رستم گوجرانوالہ شفیق عرف جھارا نے دنگل میں قلندر طالب ملنگ کے پالتو ریچھ کوپچھاڑ د کرمقابلہ جیت لیا ہے اور جیت کی خوشی میں بھارت کے پہلوانوں کو بھی مقابلے کا چیلنج دیدیا ہے ۔ گوجر نوالہ کوٹ اسحاق کے قلندر طالب ملنگ نے ایک ریچھ کو پہلوانی کے داو پیچ سکھا رکھے ہیں۔ اس کی خوراک 5 کلو دودھ روزانہ ہے ۔کشتی کے مقابلوں میں یہ تربیت یافتہ ریچھ ایک درجن سے زائد پہلوانوں کو اکھاڑے میں شکست سے دوچار کر کے مقابلے جیت چکا ہے ۔ قلندر نے اپنے ریچھ سے کشتی کیلئے کھلا چیلنج دے رکھا تھا جسے رستم گوجر نوالہ شفیق عرف جھارا پہلوان نے قبول کیا اور شہر کے معروف علاقے راجکوٹ میں دنگل ہوا، شہریوں کی بڑی تعداد یہ مقابلہ دیکھنے کیلئے پہنچ گئی ۔ مقابلے میںدونوں جانب سے طاقت کے بل پر زبردست داﺅ پیچ مارے گئے ،کبھی پہلوان شفیق عرف جھارا پسپا دکھائی دیا تو کبھی چشمہ ریچھ لیکن حیوان پر انسان غالب آگیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button