تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:کمشنر انکم ٹیکس آفس میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)کمشنر انکم ٹیکس آفس میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف‘کمشنر ‘ایڈیشنل کمشنر ‘اسسٹنٹ کمشنر ‘38 کروڑ روپے ہضم کر گئے ۔تفصیل کے مطابق کمشنر انکم ٹیکس شہزاد طاہر زمان کی آشیر باد پر ایڈیشنل کمشنر ابوبکر صدیق‘اسسٹنٹ کمشنر حافظ قاسم نے قواعدو ضوابط کی پروا کئے بغیر گورنمنٹ کے ریونیو کو کروڑوں کی بجائے زیرو کر دیا ۔مجموعی طور پر 38 کروڑ ہضم کر گئے ۔جس میں ریفنڈ کی مد میں 25 کروڑ ‘سٹیل فرنس ‘ سلیمان سویٹس ‘سیالکوٹ سویٹس ملک تاج انڈسٹری ‘معراج بیکرز سے کروڑوں روپے لیکر ہضم کر چکے ہیں ۔جبکہ کوئی ملازم ان کیخلاف بات کرتا ہے۔تو یہ اسے نوٹس جاری کر دیتے ہیں ۔حالیہ دور میں ابوبکر صدیق نے 2 کروڑ 80 لاکھ کی کوٹھی واپڈا ٹاؤن میں لی ہے ۔جبکہ اس کی جائیداد کے بارے میں تجزیہ کیا جا ئے تو دو گاڑیاں ‘بڑے بڑے قیمتی موبائل فون ‘تین چار کوٹھیاں ‘یہ اس کی کرپشن کنگ ہونیکی نشاندہی ہیں ۔مذکورہ افسران کروڑ پتی بن چکے ہیں ۔سال سالہا سے انہی سیٹوں پر تعینات ہیں اور کرپشن اور بے ضابطگیوں کی انتہا کرتے آ رہے ہیں ۔ رابطہ کرنے پر مذکورہ افسران کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اگر کرپشن کر سکتے ہیں توکرپشن کرنا ہمارا بھی حق ہے ۔جبکہ مذکورہ افسران کیخلاف ایف بی آر میں اعلی سطحی تحقیقات شروع ہے ۔یہ افسران ارب پتی بن چکے ہیں اور مزید کرپشن میں مصروف ہیں ۔متاثرہ افسران اور اہلکاروں نے اعلی سطحی تحقیقات کی انکوائری کرتے ہوئے مذکورہ بالا افسران کو محکمہ بدر کرنیکا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور: ڈی سی او اوکاڑہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker