تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ میں واسا کے سیور مینوں کے مفت سکریننگ ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے

1گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں واسا کے سیور مینوں کے مفت سکریننگ ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈی سی او نجم احمد شاہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر( سٹی) گوجر انوالہ سید صلاح الدین نے فری سکریننگ ٹیسٹ کیمپ کاافتتاح کیا اس موقع پر مینارٹیز الائنس کے چیئر مین ناصر کھوکھر ‘ منیر عالم ‘ ڈاکٹر آئر محمود ‘ عظمت بھٹی‘ خالد اعوان‘ بینش جاوید‘ شکیل وقار‘ جوزف رابرٹ‘ پادری صابر گل‘ عاطف عزیز‘ فلپس‘ عمران اظہر‘ این جی اوز الائنس کے چیئر مین محمداشرف بھٹہ ایڈووکیٹ ‘ چیمبر آف کامرس میں ڈیمو کریٹ گروپ کے قائد عابد سہیل بھٹی‘ سردار عاصم ظہور‘ ایدھی ٹرسٹ کے انچارج مسعود چودھری‘ سٹیٹ لائف کے زونل ہیڈ چودھری سر فراز احمد موجود تھے۔ اس موقع پر فزیشن ڈاکٹر قیصر سعید نے بریفنگ دی۔ ا سسٹنٹ کمشنر سٹی گوجر انوالہ سید صلاح الدین نے کہا کہ سیور مینوں کا سکریننگ ٹیسٹ بہت بڑا نیکی کاکام ہے ضلعی انتظامیہ اس معاملہ میں بھرپور تعاون کرے گی او ر اس مقصد کے لئے خصوصی فنڈز بھی مختص کیا جائے گا انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کریں گے کہ وہ سیور مینوں کو حفاظتی کٹس فراہم کریں جو سیور مین بیمار ہوں ان کو ہر صورت مفت طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ چیئر مین مینارٹیز الائنس ناصر کھوکھر نے بتایاکہ واسا کے 270 سیور مین ہیں جو سیفٹی آلات کے بغیر گٹروں کی صفائی کرتے ہیں ان میں سے اکثر مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اب سیور مینوں کی فری سکریننگ ٹسیٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس محروم طبقہ کو بھی صحت کی بنیادی سہولت میسرآ سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کالایرقان ظاہر ہونے کی صورت میں ان کے مفت علاج کو یقینی بنائے مقررین نے اس موقع پر کھوکھر میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کی اس کاوش کو قابل تحسین اور قابل تقلید قرارد یا ۔ فری کیمپ کے پہلے روز پچاس سیور مینوں کے سکریننگ ٹیسٹ کئے گئے یہ فری کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker