علاقائی

گجرات: ہماری سیاست کا مقصد دن رات غیور عوام کی خدمت کرنا ہے ،اعجاز احمد

گجرات﴿بیوروچیف﴾پاکستان مسلم لیگ﴿ق﴾ حلقہ پی پی113کے مرکزی راہنما چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد دن رات حلقہ پی پی113کے غیور عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے حلقہ کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے انہوں نے کہا کہ شجاعت لورز کے ہر عہدیدار اوررکن پر نازاور مان ہے اور وہ مسلم لیگ﴿ق﴾ کے ماتھے کا جھومر ہے انہوں نے کہا کہ ڈنگہ میں امن وامان کی ناقص صورتحال پر انتہائی افسوس ہے آئے روز ہونیوالے جرائم کی روک تھام کیلئے کوئی واضح انتظامات نہیں کیے جارہے، جھوٹے دعوے ہی کیے جاتے ہیں، عملی طور پر کچھ بھی نہیں کرسکتے ہم نہ تو جھو ٹے وعدوں کے عادی ہیں اور نہ ہی ہم نے کبھی جھوٹ کے دعوئوں سے کام لیا اگر اللہ نے چاہا اور ہمیں عزت ملی تو حلقہ کی عوام کی تقدیر بدلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker