تازہ ترینعلاقائی

گجرات:تحریک منہاج القرآن کےزیراہتمام ورکرزکنونشن کاانعقاد

گجرات  ﴿بیورو چیف﴾ تحریک  منہاج  القرآن انٹر نیشنل  کے زیر اہتمام عظیم  الشان  ورکرز کنونشن  کا  انعقاد ہوا ،مرکزی تقریب کا اہتمام لاہور میں کیا گیا ،جبکہ منہاج ٹی وی کے ذریعے پاکستان بھر میں ڈنگہ ،گجرات سمیت 222شہروںکے علاوہ دنیا بھر میں ایک ہی وقت میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ،کنونشن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خصوصی خطاب کیا ،اس کے علاوی تقریب سے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے بھی خطاب کیا ،ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب منہاج ٹی وی کے ذریعے کینیڈا سے براہ راست نشر کیا گیا ،انہوں نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل ورکنگ کونسل کی درخواست پر میں 3سال تک پاکستان نہیں آیا لیکن اب میںنے اسی سال نومبر میں پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،شیخ الاسلام نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام بیداری شعور کی مہم جا ری رکھنے کا اعلان کرتا ہوں ،کیونکہ پاکستان میں جمہوریت نہیں مجبوریت والا نظام چل رہا ہے ،جس میں عوام کی عدم شرکت ہے اس ملک میں غریب عوام کے لیے نہ معیشت ہے،نہ مال کا تحفظ ہینہ حقوق ہیں ،نہ کسی کی آبرو کا تحفظ ہے صرف چند لوگ تمام وسائل پر قابض ہیں پاکستان میں سارا نظام دجالی اور ظلم وبربریت کا ہے جس میں شریف اور کمزورکے لیے کوئی جگہ نہیں ہے،شیخ ا لاسلام نے کہا کہ پاکستان کی اسمبلی میں بیٹھا ہر شخص جھوٹ بول رہا ہے لیکن پاکستانی قوم ان کے خلاف ٹس سے مس نہیں ہو رہی ،پاکستانی قوم اس وقت بنی اسرائیلی قوم جیسی بن چکی ہے جب قوم غلام بن جائے تو حکمران فرعون بن جاتے ہیں اس قوم کے مقدر کو بدلنے کے لیے اس وقت تک انقلاب نہیں آئے گا جب تک قوم خود فرعونوں کے خلاف کھڑی نہ ہو جائے،شیخ الاسلام نے کہا کہ موجودہ حالات کے سامنے پاکستانی قوم ذہنی غلام بن چکی ہے جس میں غلامی سے آزادی کی حس ہی نہیں رہی انہو ں نے کہا کہ آج ملک میں قتل وغارت ہو رہی ہے عزتیں لُٹ رہی ہیں عورتوں پر تیزاب پھینکے جا رہے ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ،آج پاکستان کو ایک کالونی بنا دیا گیا ہے ملک کی عزت ،خود مختاری اور سا لمیت کو کوڑیوں کے عوض بیچ دیا گیا ہے یہ دجل،فریب اور جھوٹ کی سرزمین بن گیا ہے اس میں صرف عمارتیں اور زمین ہی رہ گئی ہے اب اس کا ایک راستہ یہ ہے کہ موجودہ حالات پر صبر کر لیاجائیاور دوسرا یہ کہ اس کے خلاف باہر نکلا جائے،شیخ الاسلام نے کہا کہ نظام کو بدلنے کے لیے ہم نے 14سال سے عمل کر لیا لیکن یہ نظام ایسا اژدہا ہے ،جو اس نظام کا حصہ بنے گا وہ اس میں شامل ہو جائے گااس نظام کو بد ل نہیں سکے گا اگر کوئی نظام بدلنا چاہتا ہے تو وہ اس نظام کے خلاف ٹکرائے پھر اس ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ آج لیڈر قوم کے دشمن ہیں ڈاکو ،چور اور لٹیرے ہیں یہ لیڈران ملک بدر ،سمندر برد کرنے کے قابل ہیں ،شیخ الاسلام نے کہا کہ منہاج القرآن کی بیداری شعور کی تحریک صرف سیاسی واخلاقی معاملات پر نہیں بلکہ دینی ،مذہبی اور ہر فتنے کے خلاف شعور بیدار کر رہی ہے اور کرتی رہے گی،اس ملک کے ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہو گا آئندہ قومی الیکشن میں ووٹ کا بائیکاٹ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور کرپٹ نظام کے خلاف ڈٹ جائیں ،شیخ الاسلام نے کہا کہ منہاج القرآن موجودہ صدی کی مجدد تحریک ہے اس کے ذریعے اللہ نے دین کو زندہ کرنے کا فریضہ تفویض کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : پولیس نے ایک مبینہ مقابلہ کے دوران دو ملزمان کو پار کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker