تازہ ترینعلاقائی

شہبازشریف پاکستان کےہردلعزیزاورمقبول راہنما ہیں،چوہدری جمشید

گجرات﴿بیوروچیف﴾قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی تحصیل کھاریاں کے وائس چئیرمین،ممتاز سماجی وزمیندار شخصیت چوہدری جمشید علی آفتہ بھنڈ نے شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے آخر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف خادم اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت ہونے والے سپورٹس میلہ کی طرز پر شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف پاکستان کے ہر دلعزیز اور مقبول راہنما ہیں ،انہوں نے سپورٹس میلہ کے ذریعے نوجوانوں کے کھیل کی راغب کیا جس سے صحت مندانہ سرگرمیں پروان چڑھیں انہوں نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس اور میلوں کا تواتر سے انعقاد ہوتے رہنا چاہئے اس سے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے نشہ جیسی لعنت سے آہستہ آہستہ چھٹکاری حاصل ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں ایم پی اے میاں طارق محمود خادم اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہیں ان کی علاقہ بھر کے لیے بے پنا ہ خدمات ہیں ان جیسا امیدوار ہر علاقے میں ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بساط کے مطابق صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر تے رہیں گے اور انہیں پروان چڑھانے میں اپنا رول ادا کرتے رہیں گے

یہ بھی پڑھیں  گجرات:میاں خالدرفیق کی وفد کےہمراہ صدرسےملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker