تازہ ترینعلاقائی

گجرات: یکم سے تیس محرم الحرام تک دفعہ144نافذ کر دی گئی

گجرات(محمد بلال احمد بٹ )ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت/ڈی سی او گجرات نوازش علی نے ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یکم سے 30محرم الحرام تک دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔حکمنامے کے تحت مجالس عزاء اور عزاداری جلوس کے علاوہ ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہو گی۔ مذہبی منافرت پر مبنی آڈیو اور ویڈیو چلانے، مذہبی منافرت پر مبنی تقاریرکرنے، نعرے بازی، ایسے اشارات جس سے کسی کے مذہبی اعتقادات پر حملہ ہو سختی سے ممنوع ہوگا۔ایسے مقامات جہاں مجاز اتھارٹی نے اجازت دی ہے کے علاوہ دیگر جگہوں پر آتشیں اسلحہ، ڈنڈا، چاقوسمیت ہر قسم کے ضرر رساں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی۔ ایسی افواہیں یا خبریں پھیلانا جس سے عوام میں خوف و ہراس اور بے چینی پھیلے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور تقسیم،قابل اعتراض وال چاکنگ، چھتوں پر جمع ہونے اور ایسی سرگرمیوں جس سے امن و امان کا خدشہ لاحق ہو پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت نے پولیس اور تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ دفعہ144کے نفاذ پر سختی سے عملدرامد یقینی بنایا جائے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مجسٹریٹ دفعہ 30کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کھیت سےملنے والا بم کھیلنے کے دوران پھٹ گیا، 2 بچےجاںبحق، 1زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker