تازہ ترینعلاقائی

توانائی کی قلت کو دور کرنے کیلئے اہم منصوبوں پرکام کیا جارہا ہے، چوہدری احمد مختار

ahmad mukhtarگجرات (نامہ نگار)وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی قلت کو دور کرنے کیلئے اہم منصوبوں پرکام کیا جارہا ہے ۔ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا اس منصوبہ پر امریکی اعتراضات اور دباؤ مسترد کردےئے ہیں اور چشمہ پاور پلانٹ پر بھی چین کے ساتھ کام جاری ہے پاکستان میں امن کے قیام کے لئے طالبان سے مذاکرات ضرور ہونے چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘چوہدری احمد مختار نے کہا کہ شہباز شریف کو الزامات لگانے کی عادت ہوچکی ہے ‘نگران حکومت کے قیام کیلئے غور کیا جارہا ہے اگر معاملات طے نہ ہوسکے تو پھر الیکشن کمیشن ہی نگران وزیراعظم کا کوئی فیصلہ کریگا ‘انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوگا ۔تحریک انصاف کے پاس تو امیدوار ہی نہیں ہیں مسلم لیگ ق کے ساتھ آئندہ الیکشن مل کر لڑینگے ‘لیکن اصل اختلاف این اے 105گجرات کی نشست پر ہے صدر آصف زرداری نے یہ نشست مجھے دینے کا وعدہ کررکھا ہے اور صدر آصف زرداری وعدہ کبھی نہیں توڑتے ۔انہوں نے کہاکہ گجرات کے حلقہ این اے 105میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے پاس بھی کوئی امیداور نہیں ہے انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کے مقابلہ میں الیکشن لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں ‘انہوں نے کہاکہ ملک میں قتل و غارت کو ختم کرنے کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا موقع ضائع نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker