شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / علاقائی / گجرات:سعودی پلٹ نوجوان کوڈاکوؤں نےلوٹ لیا

گجرات:سعودی پلٹ نوجوان کوڈاکوؤں نےلوٹ لیا

گجرات ﴿بیورو چیف﴾ تھانہ  صدر لالہ موسیٰ کے گاؤں کوٹلہ سارنگ خاں میں سعودیہ عرب سے وطن وآپس آنے والے سعودی پلٹ نوجوان کو ائیر پورٹ سے گھرجاتے ہوئے 8نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور سعودی عرب سے ساتھ لایا گیا تمام سامان ،الیکٹرانک سامان ، لیپ ٹاپ ، موبائل فونز ، زیورات، ملکی وغیر ملکی کرنسی ودیگر اشیائ بھی لے گئے بتایا جاتاہے کہ حاجی رحمت علی سکنہ کوٹلہ سارنگ خاں کا بیٹا مظہر اقبال سعودی عرب سے وآطن وآپس آرہا تھا تو رحمت علی ٹیکسی کار پر اسے ائیر پورٹ سے لیکر گائوں سامان سمیت جارہا تھا تو گائوں پہنچتے ہی 8مسلح ڈاکوئوں نے انہیں روکا اور سعودی عرب سے ساتھ لایا گیا تمام سامان الیکٹرانک سامان، ملکی وغیر ملکی کرنسی ودیگر سامان موبائل فونز وغیرہ لوٹ کر لے گئے صدر لالہ موسیٰ پولیس نے حاجی رحمت علی کی درخواست پر8نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:تحریک انصاف کے حامیوں نے ساٹھ فٹ لمبا بلا تیار کرلیا