تازہ ترینعلاقائی

گجرات:چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا گزشتہ روزگولڈن ٹیمپل کادورہ

گجرات (محمد بلال احمد بٹ)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفدنے گزشتہ روزامرتسر میں سکھوں کی روحانی درگاہ گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا اور گولڈن ٹیمپل کے حوالے سے سکھ برادری سے معلومات حاصل کیں اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا دورہ کے دوران رنبیرسنگھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گولڈن ٹیمپل سکھوں کی روحانی درگاہ تصور کی جاتی ہے جہاں آکر آشنان (نہانے ) سے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پچھلے تمام تر گناہ اس ہستی کیوجہ سے معاف ہو جائیں گے اور یہ ہمارے گناہ غلطیاں ، کوتاہیاں معاف کروانے میں اہم اقدامات کرینگے رنبیر سنگھ نے بتایا کہ اُمت مسلمہ کی طرح ہمارا عقیدہ اس حوالے سے بہت پختہ ہے گولڈن ٹیمپل خالصہ تحریک کے روح رواں 10گرو کیوجہ سے 1600ء میں تعمیر کیا گیا ہندوں کی اس عبادت گاہ کی چار دیواری خالصتا سونے سے کی گئی جس کی تزئین وآرائش حکومت کی بجائے سکھ برادری کی ایک تنظیم پشتوں سے کرتی آرہی ہے اور وہ یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ اس درگاہ پر ہمارے لیے حاضری زندگی کی بڑی خواہشوں میں سے ایک ہوتی ہے جہاں ہر عمر کے بچے حاضری دینے کیلئے دنیا بھر کے ممالک سے آتے ہیں جہاں سر ڈھانپے اور پاؤں دھوئے بغیر داخل نہیں ہو ا جاسکتا اور اس کی پابندی بھی تمام مذاہب کے افراد پر لاگو کی جاتی ہے وفد میں صدر عدنان اقبال مکی ، پاٹری انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صدیق ، سعید بٹ ، چوہدری ضمن ، حماد الحسن ، محمد اسلم ، ٹھیکیدار محمد اسلم ، سید رفاقت حسین شاہ ، کاشف ثناء بٹ ،حاجی لیاقت علی اوپل ، طارق محمود، نعیم اعجاز ، چوہدری وقار اشرف ، محمد خالد ، صابر حسین ، محمد اقبال ، اعجاز الحسن ، محمد یونس ، عقیل احمد ، آفتاب احمد ، محمد احمد فیض فاروقی ، علی اکرم فاروقی ، حاجی خالد محمود عطاری، راجہ طاہر شیر اور عبدالستار مرزا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بارود بھرے ٹرک سے فوجی اڈے پر خود کش حملہ، 8 ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker