تازہ ترینعلاقائی

گجرات:سوئی گیس کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی

gujratگجرات ( محمدبلال احمد بٹ)محکمہ سوئی گیس کے زیر اہتما م سوئی گیس گجرات دفتر میں عظیم الشا ن محفل میلا د منعقد ہو ئی ۔ محفل میلا د میں مُلک بھر سے نا مو ر علما ء اور نعت خو انو ں کے علاوہ انجینئرآصف محمو د چدھڑ ،سہیل اکرم،احسا ن اللہ بھٹی،رمیض خوا جہ انفا ر میشن ڈیپارٹمنٹ، سمیت ریجن بھر کے محکمہ سوئی گیس کے افسران اور ملا زمین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔میحفل میلا د سے خطا ب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ اللہ عزوجل نے نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تما م جہا نو ں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ آپ ؑ کی تعلیما ت اور حُسن اخلا ق ہما رے لیے دنیا وی زندگی میں اور آخر سنوارنے کیلیے بہترین نمو نہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے پر ورد گا ر کی خو شنو دی حا صل کر سکتے ہیں۔اس مو قع پر خطا ب کرتے ہو ئے ریجنل مینیجر محمد ظہو ر خا ن نے کہا کہ ہما را پروردگا ر ہم اُمت مسلمہ پر اس قدر راضی اور کریم ہے کہ ہمارے لیے ایسی ذات مُقدسہ کی تخلیق کی جو ہم گنہگا رو ں کے لیے شا فی محشر بھی بنی اور سا قی کوثر بھی بنی ۔میں اس محفل کے انعقاد پر اپنے تمام سٹا ف اور حا ضرین محفل کا شکر گزار ہو ں جنہو ں نے اس محفل میں شرکت کر کے ہمیں نبی کریم ؑ کے حضو ر نذرانہ سلا م پیش کر نے میں ہمارا ساتھ دیا اور رحمتو ں کا حصو ل ممکن بنا یا۔

یہ بھی پڑھیں  گجرات،طوفان سے پڑوسیوں کے مکان کاجنگلہ گرنے سے خاتون اور4بچیاں زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker