پاکستان

گجرات:پاکستان کو صرف میرٹ سے آگے لے جایا جاسکتا ہے، شہباز شریف

گجرات(بیوروپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب اگر ترقی کرنی ہے تو صرف اور صرف میرٹ سے ہی پاکستان کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔گجرات یونیورسٹی میں طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وزیر زاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور سے لیکر پشاور تک وسائل کی بھر مار ہے، نیوکلیئر پاور ہونے کے باوجود ہم گداگروں جیسی زندگی گزاررہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی لوٹ مار کا بازار گرم ہے، جتنی کرپشن ان چار سالوں میں ہوئی، پچھلے 60سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اب اب اس نوجوان نسل کوہی لیپ ٹاپ کے ذریعے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبہ میں پونے چار ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  مولانا فضل الرحمان نے آج بعد نماز جمعہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker