گجرات(محمد بلال احمد بٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ اینڈ سیشن جج محمد طارق عباسی کی ہدایت پر ایڈیشنل سیشن جج محمد قاسم نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 34قیدیوں کو ذاتی مچلکو ں پر رہاکرنے کا حکم دیا۔انہوں نے جیل کی مختلف بیرکو ں، ہسپتال، کچن ک کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کیطرف سے صحت و صفائی کے انتظامات اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد قاسم نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
You must be logged in to post a comment.