علاقائی

گجرانوالہ:جرات سے لیکر رسائے عالمگیر تک چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی بھرمار ہے

گجرانوالہ ﴿بابرشہزادچیمہ﴾سٹیزن فر نٹ گجرات کے صدر محمد طفیل نے اپنی رہائشگاہ حافظ نواب دین ہائوس میں پر ہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات سے لیکر رسائے عالمگیر تک چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی بھرمار ہے،دن دیہاڑے وار رات کی تا ریخ میں بھی ڈاکو اور چور دھند ناتے پھررہے ہیں ،کو ئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن بڑی یا چھوٹی واردات کی خبر نہ ملتی ہو جن متاثرین کا تعلق کسی منظم طبقہ سے ہو تا ہے ان کے لیے احتجاج کی خبریں منظر عام پر آ جاتی ہیں،لیکن وارداتیں ایسی بھی ہو ئی ہیں ،چیمبر آف کامرس کے رکن ندیم سندھوہوں یا گجرات سائیکل ایجنسی کے شیخ مظہر پچھلے دو ماہ کی اخبارات دیکھیں تو پتہ چل چلتا ہے کہ عوام سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کرتے رہے ہیں ،لیکن ڈاکو اسی طر ح کھلے عام اپنی کاروائیاں کررہے ہیں ،سٹیزن فرنٹ کے عہدیدار بھی جرائم پیشہ عناصر کا شکار ہوچکے ہیں ،ہمارے ضلع سیکرٹری فنانس راجہ محمد اعجاز کی دوکان آٹوٹیک سر شام گن پوائنٹ پر لوٹ لی گئی چوہدری نجیب اشر ف چیمہ کے CNGسٹیشن ٹر ڈکیتی کی گئی ،نوجوان صحافی وضلعی سیکرٹری اطلاعات سٹیزن فرنٹ عامر چوہدری کے چھوٹے بھا ئی کا نیا ہنڈا 125مو ٹر سا ئیکل چوری کر لیاگیا،اب ہمارے ضلعی نا ئب صدر مجید بھٹی کی دوکان گوٹی گئی ہے GTSچوک میں دن دیہاڑے چوہدری محمد انور ریٹائرڈ انسپکٹر پولیس کی دوکان گن پوائنٹ پر لو گئی ریلوے روڈ پر اے ون فوم کی ڈکیتی اگر واقعہ کا ذکرکروں تو طویل فہرست بن جاتی ہے لیکن افسوس کہ اس سب وارداتوں پر زبانی جملوں کے سوا کچھ نہیں ہوا کچھ عرصہ قبل فروٹ منڈی سے ایک ڈاکوں کو پکڑ کرپولیس کے حوالہ کیا گیا اس طر ح صفیہ جاوید سابق MPAکے ڈکیتی کے ملزمان بھی پکڑ ے گئے لیکن کو ئی اپنے انجام کو نہیں پہنچا ،سٹیزن فرنٹ شہریوں کا پلیٹ فارم ہے اور ہم اپنی کو مٹ منٹ کے مطابق لوگوں کے مسائل خاموش نہیں پہنچا ،سٹیزن فرنٹ شہریوں کا پلیٹ فارم ہے اور ہم اپنی کومنٹ منٹ کے مطابق لوگوں کے مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتے یہ کو ئی سیاسی ایجنڈا نہیں لہذاٰ تما م تنظیموں اور شہریوں کو اس صدائے احتجاج میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آ ئی جی پنجاب پنجاب فور ی طور پر DPOگجرات کو تبدیل ریں انہیں منڈی بہائوالدین بھیجیں یا کسی اور جگہ ایسے نااہل شخص کی گجرات ضلع کو ضرورت نہیں ہے جو اپنے فرائض منصبی میں ناکام ہوچکے ہیں لو گوں کو اپنی جانٓ و مال کا تحفظ کرنا چاہیے وہ کسی ذمہ دار آفیسر سے واعظ سن کر مطمئن نہیں ہوسکتے گلیانہ کے اجتما عی قتلوں کے اصل ملزم ابھی تک نہیں پکڑے اشتہاریوں کے نام سے اخبارات میں اشتہار شائع ہوتے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی پولیس ناکوں پر جرائم پیشہ ڈاکو کبھی نہیں پکڑے گئے ،بلکہ یہ شریف شہریوں کیلئے ہی ہوتے ہیں شہر میں موٹر سائیکل کی چوریوں کا شمار نہیں جو کوئی غریب بڑی مشکل سے خریدتا ہے اور بعض اوقات ابھی قسطیں بھی ادا نہیں ہوتیں کہ جرائم پیشہ گروہ کا شکار ہوجاتا ہے،اگر DPOگجرات کسی مقامی یا صوبائی راہنما کے منظور نظر بھی ہیں تو انہیں عوام پر ترس کھانا چاہیے

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: فرسودہ رسم و رواج کی ایک اور داستان رقم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker