تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:حضرت امام حسینؓ نے دین حق کیلئے اپنا سب کچھ لٹادیا،شوکت منیر

گوجرانوالہ(پ ر)حضرت امام حسینؓ نے دین حق کیلئے اپنا سب کچھ لٹا کر دین اسلام کو سربلند کر دیا ‘واقعہ کربلا ہمیں حق و باطل کے درمیان تفریق واضح کر کے باطل قوتوں کے مقابل ڈٹ جانیکا درس دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری شوکت منیر نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کا بول بالا کرنے اور فرقہ وارانہ تعصبات کے خاتمہ کیلئے اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے ۔ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی بجائے اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے ۔ چوہدری شوکت نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے کسی ایک بے گناہ کا خون پوری انسانیت کا خون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ‘کوئٹہ اور کراچی ‘ڈیرہ اسماعیل خاں میں بم دھماکے انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں ۔ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ہم ان دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہی

یہ بھی پڑھیں  ڈائری اوکاڑہ تحریر محمد مظہر رشید چوہدری 03336963372 سینئرصحافیوں کے اعزا ز میں تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker