پاکستانتازہ ترین

غلام بلور کی لندن آمد پر پابندی کا مطالبہ

لندن (نمائندہ خصوصی)  برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اسلام مخالف فلم بنانے والے امریکی ڈائریکٹر کے سر پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام رکھنے والے پاکستانی وزیرریلوے کی اپنے ملک آمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ پاکستانی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کے سر پر 2 روز قبل انعام کا اعلان کیا تھا۔ برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق پاکستانی وزیر اکثر لندن جاتے ہیں جہاں ان کے خاندان نے جائیداد کے شعبے میں کافی رمایہ کاری کررکھی ہے۔ تاہم اب کنزرویٹو پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ غلام بلور کی برطانیہ آمد روکی جائے کیونکہ یہ عوام کیلئے خوش آئند امر نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اراکین کا کہنا ہے کہ ہم غلام احمد بلور جیسے شدت پسندوں کو اپنے ملک میں آتے نہیں دیکھنا چاہتے۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے تحفظات سے غلام احمد بلور کی برطانیہ آمد پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
اخبار نے پاکستانی وزیر کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غلام احمد بلور کی لندن میں جائیداد ہے اور وہ ہر سیزن یعنی جون سے اگست کے درمیان یہاں اپنے اپارٹمنٹ میں قیام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولپور میں ڈاکو پکڑا گیا، تشدد سے ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker