تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:جب تک امت مسلمہ ہنود و یہود کے دوست بنے رہیں گے نقصان اٹھاتے رہیں گے، غلام سرورخان

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی راہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جب تک امت مسلمہ ہنود و یہود کے دوست بنے رہیں گے نقصان اٹھاتے رہیں گے،پٹھان کوٹ حملہ پر بھارت کے ایک بچے سے لیکر صدر تک سب نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا مگر کتنے افسوس کی بات ہے کہ سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کے ثبوت ہونے کے باوجود ہمارے حکمرانوں نے بھارت کے خلاف ایک لفظ تک نہ بولا ،جو لو گ بغیر ویزے کے مایوں پر تشریف لا سکتے ہیں وہ ہمارے ملک میں گھس کر کچھ بھی کر سکتے ہیں ،نہ صرف ہمارے حکمران بلکہ پوری امت مسلمہ کے حکمران اپنی غیرت کا سودا کر چکے ہیں ،اور اسکی سزا معصوم بچے اور قوم بھگت رہی ہے، جماعت اسلامی کے بعد تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پارٹی الیکشن کراتی ہے اور جمہوری طریقوں سے تنظیم سازی کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوسی واہ میں چئیرمین حاجی منیر جلال کے ڈیرے پر تحریک انصاف کی رکنیت سازی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پرتحریک انصاف کے راہنما سید چن شاہ کاظمی، ملک عظمت محمود،حاجی زاہد رفیق، چئیرمین یوسی واہ حاجی منیر جلال، وائس چئیرمین ملک اورنگزیب غازی کوہلی،چئیرمین یوسی عثمان کھٹر ملک ایاز محمود، چئیرمین جلالہ ملک ثاقب ممتاز، چئیرمین خرم پراچہ ملک سہیل، وائس چئیرمین ٹھٹھہ خلیل وحید خان، اجمل خان تنولی، ملک مہربان ،نائیک سعالحین خان، عارف شاہ، زین العارفین ،ماسٹر نثار خان، ملک نجف، ملک غلام ربانی، حاجی بشیر،حافظ شبیر، نوازش خان، فضل اکرم، ماسٹر نثار خان، ملک اظہر، حاجی ایوب، سمیت دیگر عمائدین علاقہ و کارکنان تحریک انصاف کی کثیر تعداد موجود تھی، غلام سرور خان نے کہا کہ سانحہ چارسدہ پر ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں جب تمام شواہد مل چکے ہیں اور پوری دنیا کا میڈیا برملا کہہ رہا ہے کہ اس سانحہ کی تاریں افغانستان میں بھارتی کونسل خانوں سے مل رہی ہیں تو پھر حکمران کس مصلحت کا شکار ہیں ،انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی بلدیاتی انتخابات میں تمام تر حکومتی وسائل اور رگنگ کے باوجود ہم نے نتائج دئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے نالاں ہیں ہماری رکنیت سازی بھی بڑھ چڑھ کر ہوگی ،انھوں نے تمام تحصیل کے سرکردہ راہنماؤں کو رکنیت سازی کے ٹارگٹ سے بڑھ کر ممبر شپ کرنے کی ہدیات کی زین العارفین نے رکنیت سازی کے عمل کے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی ،غلام سرور خان نے اپنی رکنیت کر کے باقئدہ رکنیت سازی کا افتتاح کیا۔حاجی منیر جلا اور ملک اورنگزیب، صالحین خان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button