پاکستانتازہ ترین

سوئس حکام کوخط لکھنےکےمعاملےپرحکومت بری طرح پھنس چکی ہے، غلام احمد بلور

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾ وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنا حکومت کے گلے کا چھچھوندر بن گیا ہے جو نہ نگلا جاسکتا ہے نہ اگلا جاسکتا ہے ۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ این آر او کیس میں سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے پر حکومت بری طرح پھنس چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو نہ خط لکھنا بنتا ہے اور نہ ہی خط لکھے بغیر نجات ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوئس حکام کو خط لکھنے کے موڈ میں نہیں ہے اور نہ ہی خط لکھا جائے گا غلام احمد بلور نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کیس میں ایک پختون جج نے چند سیکنڈ کی سزا سنائی تھی اگر کوئی پنجابی جج ہوتا تو اسی وقت انہیں اٹھا کر باہر پھینکتا اور شاہد وہ جیل چلے جاتے اے این پی کے نائب صدر سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ محاذ آرائی کے راستے پر چل پڑے ہیں اور اداروں کے اس تصادم میں نقصان ملک اور قوم کا ہوگا انہوں نے کہا کہ روز روز وزیراعظم کو برطرف کرنے سے ملکی معیشت تباہ ہوجائے گی جمہوریت پٹٹری سے اتر سکتی ہے

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کوآمر سے ڈیل کرنے پرقوم سے مانگنی چاہیے ہے، رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker