لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾ سیکرٹری خوراک پنجاب عرفان علی نے کہا ہے تمام اضلاع کے ڈی سی او صاحبان اور ڈائریکٹر خوراک پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن کسانوں کے نام کسی وجہ سے گرداوری لسٹوں میں درج ہونے سے رہ گئے ہیں ان کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ کسی کاشتکارکی حق تلفی نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار عرفان علی نے گندم کی خریداری مہم کے انتظامات کو مانیٹر کرنے کے لیے مختلف اضلاع کے دورہ کے موقع پر کیا۔سیکرٹری خوراک نے گندم خریداری مہم کے سلسلے میں پنجاب بھر میں قائم کئے گئے خریداری مراکز پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قصور، لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، خانیوال، پاکپتن، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد کا دورہ کیا ہے اور گندم خریداری سینٹروں پر کئے گئے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران / اہلکاران پوری ایمانداری اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک گندم کی خریداری کا مطلوبہ ہدف 30 مئی تک پورا کر لے گا۔
You must be logged in to post a comment.