تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:محکمہ خوراک کی غفلت، ہزاروں من گندم خراب ہونےکااندیشہ

سنجھور﴿نامہ نگار﴾سنجھورو میں محکمہ خوراک کی غفلت کی باعث ہزاروں من گندم خراب ہونے کا اندیشہ فوڈ انسپیکٹر خوابِ خرگوش میں۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو میں محکمہ خوراک کی غفلت کے باعث 41جمڑاؤ سینٹر پر ہزاروں بوریاں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں۔ گذشتہ روز ہزاروں بوریاں کھلے آسمان تلے برسات میں بھیگتی رہی لیکن محکمہ خورا ک کا کوئی ملازم گندم کو دیکھنے تک نہں آتا اور نہ ہی گندم کی بوریوں کو ترپال سے ڈھانپا گیا۔واضع رہے کہ محکمہ خوراک کے پاس وافر مقدار میں ترپال موجود ہیں لیکن ضلع سانگھڑ کے دیگر مختلف سینٹروں کی طرح 41جمڑاؤ میں بھی کھلے آسمان تلے پڑی ہزاروں بوریوں کو ترپال سے ڈھانپنے کی زحمت نہیں کی گئی۔باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 41جمڑاؤ سنجھوروسینٹر کے فوڈ انسپیکٹر نے یہ سینٹر ایک معطل فوڈ انسپیکٹر کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے جو سنجھورو کے بیوپاریوں سے کمیشن بٹور کر اپنے گھر بیٹھ گیا ہے۔زرائع کے مطابق اس سینٹر پر 65000 بوریاں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں ۔جبکہ اسی طرح ضلع سانگھڑ کے دیگر سینٹرز پر بھی لاکھوں بوریاں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں جن پر ترپال ڈھانپنے کی زحمت نہیں کی گئی جس کے باعث 41جمڑاؤ سنجھورو میں 65000 ہزار بوریاں جبکہ ضلع بھر میں لاکھوںمن گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔کیونکہ پچھلے سال بھی محکہ خوراک کی غفلت کی باعث سیلاب میں لاکھوں بوریاں ضایع ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:محکمہ خوراک کی غفلت کی وجہ سے مون سون سے قبل ہزاروں من گندم ناکارہ ہونے کاخدشہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker